اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

جَلد دْلہن بننے والی منال خان نے احسن محسن اکرام کیساتھ نئی تصویر شیئر کر دی

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان نے اپنے منگیتر، احسن محسن اکرام کو خود کے لیے سکون کا سبب قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام 7.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ منال خان ہر گْزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی

تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔منال خان اگلے ماہ ستمبر میں احسن محسن اکرام سے شادی کرنے والی ہیں۔خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔احسن محسن اکرام نے بھی منال خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔منال خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں احسن محسن اکرام کے لیے لکھا ہے کہ ’میری خوشیوں کا مقام۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اْن کے مداح سمیت اْن کے شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکار بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہیں۔اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں متعدد اداکارائوں کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے اِن کی آنے والی زندگی کے لیے دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…