منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں پر سونیا حسین پھٹ پڑیں

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لکس اسٹائل ایوارڈز نامزدگیوں پر سونیا حسین پھٹ پڑیں اور ان نامزدگیوں کو ہی مسترد کردیا۔ سونیا نے ایوارڈز نامزدگیوں کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنسز بھی گنوا ڈالیں۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر سونیا نے لکھا کہ میں یہ دیکھ کر

بہت مایوس ہوئی ہوں کہ سراب جیسے پروجیکٹس میں سے بھی ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔ سونیا حسین نے کہا کہ ہم بامعنی مواد کی ضرورت سے متعلق بات کرتے ہیں، ایسا مواد جو عوام کو حقیقی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرے لیکن جب ایسا مواد تیار کرلیا جاتا ہے تو مشکل سے ہی کبھی اسے تسلیم کیا جاتا ہے یا اسے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ کیا یہ سب دہرا معیار نہیں؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں آج تک ان ایوارڈز کا معیار سمجھ نہیں آیا، کیا یہ بامعنی مواد سے متعلق ہوتا ہے یا پھر مشہور ہونے والے پروجیکٹس سے متعلق؟ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ ان کے میگا بلاک بسٹر ڈرامے، جیسے ایسی ہے تنہائی (سوشل میڈیا ہراسانی پر مبنی)، نازو (بچوں سے ہراسانی پر مبنی)، عشق زہِ نصیب (دہری شخصیت کی خرابی پر مبنی)، شکوہ (بیوہ کو درپیش معاشرتی دباؤ پر مبنی) اور میری گڑیا (بچوں سے ہراسانی پر مبنی) پر کیوں کبھی ایوارڈز کے لیے غور نہیں کیا گیا؟سونیا کا کہنا تھا کہ وہ 7 سالوں سے اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر خاموش ہیں، لیکن پوچھتی ہیں کہ کیا ان کا ایک بھی ڈراما ایوارڈ کی نامزدگی کے قابل نہیں تھا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…