اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

اداکارعمران اشرف ٹوئٹر پر چھاگئے

datetime 29  اگست‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اداکاری کی دْنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود عمران اشرف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ بھی پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اپنی اس کامیابی پر عمران اشرف نے اپنے فالوورز کے لیے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔عمران اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مقبول ترین کرداروں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں موسیٰ کا کردار سرِ فہرست ہے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک لاکھ فالوورز ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شْکر ادا کرتے ہیں۔‘اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بھولا، موسیٰ، شامو، ریحان، اور 60 باقی کردار جن میں سے کافی ایسے ہیں جو آپ کو یاد بھی نہیں کیونکہ ان کا دورانیہ چند سینز کا تھا آپ لوگوں کے ساتھ کا شکریہ۔عمران اشرف نے لکھا کہ ’آئندہ بھی کوئی اداکار آپ کو قابل لگے تو ایسے ہی سپورٹ کیجیے گا کیونکہ آپ کی سپورٹ ہی اداکار کو لیڈ بنا سکتی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ہی جون میں عمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروایا تھا۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…