جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کو ایئرپورٹ پر تلاشی کیلئے روکنے والا سیکیورٹی فورس کا اہلکار مشکل میںپڑگیا

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلو میاں کو ممبئی ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے روکنے والا سی آئی ایس ایف کا اہلکار مشکل میں پڑگیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان چند روز قبل اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی ایئرپورٹ سے

روس روانہ ہوئے تھے۔ تاہم روس جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار اے ایس آئی سومناتھ موہانتے نے سلومیاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا تھا۔سلیو میاں کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق موہانتے کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ اس نے میڈیا سے بات چیت کی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لیے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان اپنی ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے روس جانے کی غرض سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔ جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تو ایئرپورٹ پر موجود سی آئی ایس ایف کے اہلکار نے سلومیاں کو سیکیورٹی کلیئرنس کی تکمیل تک سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…