جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زندگی پانی کا بلبلہ ہے اس لئے ہمیں اپنی آخرت کیلئے بھی سوچ بچار کرنی چاہیے‘ عار ف لوہار

datetime 24  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی پانی کا بلبلہ ہے اس لئے ہمیں اپنی آخرت کیلئے بھی سوچ بچار کرنی چاہیے، کمزور رشتہ دار وں اور غریبوںکا حق مارنا اوران کی جائیدادوں پر قبضے کرنا کوئی قابل فخر کام نہیں بلکہ اس کا حساب دینا پڑے گا

اور میرے رب کی گرفت بہت سخت ہے ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ زندگی بہت عارضی ہے اس لئے میں نے کبھی بھی بہت طویل منصوبہ بندی نہیں کی ، زندگی گزارنے کیلئے جتنا ضروری ہوتا ہے اتنی سوچ بچار کرتا ہوں اور رب کی ذات ہمارے حق میں بہتر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بااثر لوگ کمزورطبقات پر ظلم کرکے بڑے فخر سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں لیکن ایسے لوگ رب کریم کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، غریب کی بد دعا بغیر کسی رکاوٹ کے ساتویں آسمان تک پہنچتی ہے اور میرا رب کمزور کی دعا کو سنتاہے اس لئے ظالموںکو اس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے لوگ اپنے یتیم رشتہ داروں کی جائیدادیں ہتھیا لیتے ہیں ایسے لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ زندگی ختم ہو جائے گی پھر ان کے بچوں نے ان جائیدادوں پر براجمان ہونا ہے اور تمہیں یاد بھی نہیں کرنا اس لئے اس طرح کا ظلم نہ کرو جس کا تمہیں حساب دینا پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…