جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انجلینا جولی نے پہلی پوسٹ میں افغان لڑکی کا خط شائع کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنالیا اور پہلی ہی پوسٹ افغان خواتین کے نام کردی۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اکائونٹ بنایا ہے اور ایک ہی دن میں ان کے فالوورز کی

تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی اداکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی کے خط کا عکس شائع کیا ہے جس میں لڑکی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت اور آزادانہ اظہار خیال کا حق کھو رہے ہیں۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر اکائونٹ اسی لیے بنایا ہے کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سنائوں، اْن کی آواز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔انجلینا جولی نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں نے نائن الیون سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں افغان مہاجرین سے ملی تھی۔ بیس برسوں بعد ایک بار پھر وہ لوگ بے گھر ہونے کے خوف اور غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔یاد رہے کہ خوبصورت اور باصلاحیت شہرہ آفاق امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی انسان دوستی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انھیں خصوصی مندوب برائے مہاجرین مقرر کیا تھا۔ وہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کرتی ہیں اور بے وطن لوگوں کی داد رسی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…