جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور ترکی کا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(این این آئی) پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے

، دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔ ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ترک پروڈیوسر کے مطابق سیریز کی کاسٹ میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے، اسے ترک مقامات پر فلم بند کیا جائے گے جس کے تین سیزن ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کتنی دشوار ہے تاہم مشکلات کے باوجود مجھے اس ہستی کی زندگی پر فلمبندی کی خوشی ہے جس نے تاریخ اور دنیا میں اپنا نشان چھوڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…