لاہور( این این آئی)نامورگلوکارعارف لوہارنے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوزبھی لگوا لی ۔گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا ہے کہ ہمیں فی الوقت کورونا وباء کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا،کورونا سے بچائو کے لئے ویکسین لازمی ہے لیکن ہمیں اس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنا ہوںگی۔ ویکسین لگوانے سے کورونا کے خطرات بہت حد تک محفوظ ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری عوام سے اپیل ہے کہ جلد سے کورونا کی ویکسی نیشن کرائیںاور کسی بھی طرح کی افواہوںپر کان نہ دھریں۔