جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نصرت فتح علی کو مداحوں سے بچھڑے 24سال گزرگئے

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عظیم قوال، موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 24ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔پنجاب کے شہر فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلوکار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں

انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے انتہائی کم عرصے میں دنیا میں مقبولیت حاصل کی، انہیں نہ صرف اپنے گیتوں بلکہ قوالی کی وجہ سے بھی منفرد حیثیت حاصل تھی۔استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997 کو کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے، کئی بین الاقوامی فنکار اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کے ساتھ کام کیا۔استاد نصرت فتح علی خان نے دم مست قلندر مست، علی مولا علی، یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے، میرا پیا گھر آیا، اللہ ہو اللہ ہو، کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا، اکھیاں اڈیک دیاں، کسی دا یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیا، آفریں آفریں اور میری زندگی جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں۔ نصرت فتح علی نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کیے جو عالمی ریکارڈ بھی ہے، ان کے ترتیب دئیے گئے گانوں اور موسیقی کی وجہ سے بالی وڈ کو بھی دنیا بھر میں منفرد شہرت ملی اور آج تک بالی وڈ فلموں میں ان کے تیار کیے گئے گانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔استاد نصرت فتح علی خان کی نمایاں خدمات کے باعث ہی کئی بھارتی اداکار و فلم ساز انہیں فخر سے اپنے ملک کا حصہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی موسیقی میں کوئی تفریق نہیں رکھی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو شاندار موسیقی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…