اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عائشہ عمر کا والد کی برسی پر سوتیلے بہن بھائی کی موجودگی کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل حال ہی میں دورہ امریکا سے واپس وطن پہنچی ہیں جہاں ان کے سگے بھائی کے علاوہ سوتیلے

بہن بھائی بھی قیام پذیر ہیں۔ چند روز قبل عائشہ نے اپنے والد کی برسی کے موقع پر اپنے بہن بھائیوں کی ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں اپنی زندگی کے اس راز سے پردہ بھی اٹھایا۔ اداسی کے عالم میں لکھی گئی اس تحریر میں عائشہ نے بتایا کہ ان کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ 2 برس کی بھی نہیں ہوئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کو اکیلے ہی پالا اور انھیں اس مقام پر پہنچایا جہاں وہ آج موجود ہیں۔ عائشہ نے کہا کہ میری والدہ نے نامساعد حالات کا مقابلہ کیا اور زندگی میں دشواریوں سے گزریں، جو کبھی بھی آسان نہ تھا اور آج ہمیں اپنے اہلِ خانہ پر بھروسہ ہے۔ اپنے سوتیلے بہن بھائیوں کی موجودگی سے متعلق اداکارہ نے تحریر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ والد کئی سال پہلے کراچی میں انتقال کرگئے تھے، لیکن انھوں نے بچوں میں 4 بچے سوگوار چھوڑے تھے۔ عائشہ کا لکھنا تھا کہ والد نے ان کی والدہ سے شادی کرنے سے قبل برطانوی خاتون سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ عائشہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ان کے والد نے ان کی والدہ سے شادی کی تھی جن سے وہ اور ان کے بڑے بھائی ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…