منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ کرینہ کپور پروڈیوسر بھی بن گئیں

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مصنفہ بننے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور خان نے اب پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ فلم ساز ہنسل مہتا کے نئے پروجیکٹ میں ایکتا کپور خان کے ساتھ مل کر فلم پروڈیوس کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ اسی پروجیکٹ میں کرینہ کپور خان اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔ اس حوالے سے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ایک پوسٹ میں کرینہ کپور کے فلم پروڈیوس کرنے سے آگاہ کیا تھا۔اسی دوران انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہنسل مہتا کی یہ نئی فلم حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی عکس بندی برطانیہ میں ہوگی۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل کرینہ کپور نے کرن جوہر کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی کتاب کی رونمائی کے لیے ایک براہِ راست سیشن کیا تھا۔اس دوران انھوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کچھ تفصیلات شیئر کیں تاہم فلم کی پروڈکشن سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…