لاہور( این این آئی)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ایک دور تھا جب پنجابی فلموں نے انڈسٹری کو سہارا دے رکھا تھااس لئے پنجابی فلموںکو نظر انداز نہیںکرناچاہیے ،چاہے اردو ہو یا پنجابی جب تک فلم کا اسکرپٹ جاندار نہیں ہوگا بڑی کاسٹ بھی فلم کی کامیابی کی ضامن نہیں بن سکتی ،فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ جو لوگ بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے ہیں وہ ہر وقت اس کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتے ہیںکیونکہ ایک دور ایسا تھا کہ اس سے ہزاروں لوگوںکا روزگار وابستہ تھا۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ میںنے فلموںمیں کئی طرح کے کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہے،کئی فلموں میں لازوال اور یادگار کردار نبھائے ہیں لیکن فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار میری ذات کے ساتھ جڑ گیا اور میں آج تک خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا ۔
فلم کا اسکرپٹ جاندار نہ ہو تو بڑی کاسٹ بھی فلم کی کامیابی کی ضامن نہیں بن سکتی ‘ مصطفی قریشی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































