اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

علیزے شاہ اور خوشحال خان ڈرامہ سیریل ’’لیکن‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ چھوٹی اسکرین پر ویب سیریز ’’مڈ سمر کیوس‘‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے خوشحال خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔خوشحال خان کے ساتھ نئے پروجیکٹ کا اعلان علیزے شاہ نے

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختلف پوسٹس کے ذریعے کیا۔دونوں اداکار ڈراما سیریل ’’لیکن‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے جو اداکارہ کے مطابق جلد شروع ہوگا۔مداحوں کی جانب سے علیزے شاہ اور خوشحال خان کی تصاویر دیکھنے کے بعد اس نئی آن اسکرین جوڑی کو ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ اسکرین پر لمبے بالوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں جس پر مداح بھی حیران ہیں کہ ان کے بال اتنی جلدی لمبے کیسے ہوگئے کیونکہ انہوں نے چند ماہ قبل ہی باب کٹنگ کروائی تھی۔اس ڈرامے کی ہدایات برکت صدیقی دے رہے ہیں جبکہ دیگرکاسٹ میں علی رحمٰن خان، جاوید شیخ ، وسیم عباس ، شگفتہ اعجاز ،عصمت زیدی اور دیگر شامل ہیں۔یہ ڈراما کب اور کس چینل سے نشر ہوگا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔خوشحال خان نے ‘مڈسمر کیوس’ میں ایک انسٹاگرام ماڈل کا کردار ادا کیا تھا اس سیریز میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔علیزے شاہ چند ماہ قبل رمضان المبارک میں نشر ہونے والے ڈراما سیریل ‘ تانا بانا’ میں دانیال ظفر کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔علیزے شاہ نے ڈراما’’عشق تماشا‘‘ میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے ’’عہدِ وفا‘‘ اور’’میرا دل میرا دشمن‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کی تھی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…