منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سونم کپورنے فلم کا معاوضہ 11 روپے کیوں لیا، ہدایت کار نے وجہ بتادی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سے ایسی خبریں اکثر آتی ہیں کہ کسی اداکار یا اداکارہ نے اسکرپٹ کے مطابق معاوضہ نہ ملنے پر فلم سائن کرنے سے انکار کردیا تاہم ایسا شاہد ہی سنا ہو کہ اداکار یا اداکارہ نے خود سے معاوضہ کم کر کے فلم میں خوشی خوشی کام کیا۔

بالی ووڈ فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کے ڈائریکٹر راکیش اوم پرکاش مہرا اپنی خود نوشت ’دا اسٹرینجر ان دا مرر‘ میں لکھتے ہیں کہ فلم ’دہلی 6‘ میں اداکارہ سونم کپور کی اداکاری اور دوستی کی وجہ سے انہیں فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کے بارے میں بتایا۔ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا لکھتے ہیں کہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں سونم کپور اسکرین پر کم ہی نظر آئیں اور انہوں نے صرف 11 روپے معاوضہ لینا پسند کیا۔راکیش اوم پرکاش کہتے ہیں کہ جب جب اداکارہ فلم میں نظر آئیں انہوں نے اسکرین کو روشن کیا، فلم سے سونم کپور کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔فلم ہدایتکار سے جب سونم کپور کے 11 روپے معاوضہ لینے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے خود سے 11 روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے فلم میں خصوصی طور پر کام کیا ہے، فلم ’دہلی 6‘ سے ہم دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہوگئی تھی۔راکیش اوم پرکاش کہتے ہیں کہ اداکارہ سونم کپور نے ملکھا سنگھ پر فلم بنانے پر ہمارا بہت شکریہ ادا کیا اور وہ اس فلم میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…