اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا مظلوم بچوں کیلئے شہزادرائے کی آوازمیں فیض کی نظم وائرل

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامو ر گلوکارشہزاد رائے نے کشمیری اورفلسطینی بچوں سمیت دنیا کے ہر مظلوم اور تشدد کے شکار بچے کیلئے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم آج بازار میں پا بہ جولاں چلو گاکرریلیز کی ہے۔شہزاد رائے میوزک کے ذریعہ معاشرے کے سلگتے

سیاسی وسماجی مسائل کواجاگر کرنے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ٹوئٹر پر نئے گانے کی ویڈیو شیئرز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، اب صرف آنسوئوں اور بے قراری کافی نہیں،آج زمانے کو بتادو کہ تم پرظلم ہورہا ہے۔میوزک ویڈیو میں کم سن بچوں کے علاوہ شکستہ حال اور اجڑی عمارتوں کے درمیان شہزاد رائے کو پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔گلوکار نے انسٹاپربھی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اسی طرح بچے مرتے رہیں گے اور ہم ڈرتے رہیں گے۔نجی چینل کے تعاون سے ریلیز کی جانے والی اس نظم کی میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹرفیصل قریشی ہی اور دھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے۔ پراجیکٹ کیلئے فیض فائونڈیشن نے بھی معاونت فراہم کی۔اس سے قبل فروری 2021 میں شہزادرائے نے طنزو مزاح سے بھرپور سیاسی گانا کون کس کا آدمی ہے ریلیزکیا تھا۔بچوں کے ساتھ زیادتی اورچائلڈ لیبرسمیت مختلف سماجی موضوعات پر آوازاٹھانے والے شہزاد رائے اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…