منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

کرینہ کپور نے فلم’ ’جب وی میٹ‘‘ سے بوبی دیول کو کیوں نکلوایا ؟

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے کرینہ کپور کے کہنے پر فلم ’جب وی میٹ‘ سے بوبی دیول کو نکال کر شاہد کپور کو سائن کیا۔ بالی ووڈ کے بیبو کرینہ کپور کی شاہد کپور کے ساتھ ’جب وی میٹ‘ کا شمار انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے لیکن اس فلم کے پس منظر کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ

اس فلم کے لیے ہدایت کار امتیاز علی نے اداکار بوبی دیول کو سائن کرلیا تھا اور ان کے مدمقال پہلے عائشہ ٹاکیہ اور پھر پریٹی زنٹا کو رکھا گیا تاہم بعد میں کرینہ کپور نے فلم میں انٹری لی۔رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مسلسل ہٹ فلمیں دے رہی تھیں اور ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاروں میں ہونے لگا تھا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے فوری طور پر کرینہ کپور کو سائن کرلیا تاہم کرینہ نے فلم کرنے کے لیے ایک شرط رکھ دی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کرینہ نے ہدایت کار سے کہا وہ اس فلم میں صرف اپنے بوائے فرینڈ شاہد کپور کے ساتھ کام کریں گے جس کے لیے امتیاز علی فوری طور پر مان گئے اور بوبی دیول کو اطلاع دیے بغیر شاہد کپور کو سائن کرلیا اور بعد ازاں فلم میں شاہد کپور کے کردار ’ادتیا‘ کو بے حد پسند کیا گیا۔دوسری جانب اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شاہ رخ خان کیساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم مل گئی تو وہ چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتائیں گی۔اداکارہ تاپسی پنو بالی ووڈ کو اب تک بدلہ، پنک، تھپڑ، سانڈ کی آنکھ اور ملک جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہیں اور کورونا کے باعث فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے باوجود ان کے پاس رشمی راکٹ، لوپ لپیٹا، دوبارہ، وہ لڑکی ہے کہاں اور سیکشن 375 جیسی فلمیں موجود ہیں لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ انہیں

راج کمار ہیرانی کی فلم بھی مل گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان پہلی بار نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم کررہے ہیں اور وہ اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ہدایت کار کیساتھ شوٹنگ کا آغاز کردیں گے اور فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ تاپسی پنو کو کاسٹ کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ملنے پر اداکارہ تاپسی بنو سے جب

پوچھا گیا تو اداکارہ نے جواب دیا ’’اگر ایسا کچھ ہورہا ہوگا نہ تو میں چھت پر چڑھ کر زور زور سے سب کو بتاؤں گی، یہ خبر چھپانے والی تھوڑی نہ ہے بلکہ سب کو بتانے والی ہے، لہذا آپ لوگ کہیں بھی ہوں گے اگر مجھے یہ فلم ملی تو آپ سب کو پتہ چل جائے گا۔واضح رہے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی جب کہ راج کمار ہیرانی کی فلم بھی اگلے سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…