جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈرامہ سیریل ’’اولاد‘‘کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی، مرینہ خان

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار ہ ، پروڈیوسر و ہدایتکار ہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’’اولاد‘‘کے ہرکردار کو بے حدپذیرائی ملی ہے ،ڈرامے کی کہانی حقیقت کے قریب ترہونے کی وجہ سے لوگوں کوبہت پسند آئی ۔ ایک انٹرویو میںمرینہ خان نے کہا کہ اس ڈرامے میں ماں باپ کی قربانیوں اور پھر اس کے صلے میں

بچوں کے رویے کو دکھایا گیا ، ڈرامے کی کہانی کا مقصدصرف معاشرے کی اصلاح کرنا ہوتا ہے،کیونکہ بعض اوقات آپ جو کررہے ہوتے ہیںآپ سمجھتے ہیںوہ ٹھیک ہے لیکن جب آپ اسی کو کہانی کی صورت میں دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آ پ غلطی پر ہیں ، اس کی مثال یوںدوںگی کہ جیسے آپ کی اولاد اپنے اور اپنے بچوں کے اچھے مستقبل کا سوچتے ہیں لیکن اس میں اپنے والدین کی قربانیوں کونظر انداز کر دیتے ہیں کہ انہوںنے آپ کے لئے کیا کیا ، پھر جب آپ تنہا ہوتے ہیں تب آپ کو اپنی مشکلا ت بڑھتی ہوئی نظر آتی ہیں۔دوسری جانب ناموراداکارہ ریشم نے کہاہے کہ شادی کے بارے میںبہت سے لوگ سوالات کرتے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ انسان کا انتہائی ذاتی معاملہ ہوتا ہے ، میری کتاب کھلی کتاب کی مانند ہے ،میںخود جھوٹ بولتی ہوں اورنہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ شاعری سے لگائو ہے اورنامور شعراء کی کتابیں پڑھتی ہوں، اپنے بھی کچھ شعر کہے ہیں اور یہ دل کی آواز ہوتے ہیں۔ ریشم نے کہاکہ خوش یا اداس ہوناآپ کے دل کے موسم سے جڑے جذبات ہیں اورہر انسان اس حوالے سے اپنی الگ سوچ رکھتاہے ۔ میں خوش رہتی ہوں اورکوشش ہوتی ہے کہ میرے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ ہو،کبھی کبھار افسردہ بھی ہو جاتی ہوںلیکن اسے کبھی کوئی نام نہیںدیا جا سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…