منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ملالہ یوسف زئی کے شادی کے بیان پر متھیرا کارد عمل

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی+ آن لائن)ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کی جانب سے فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے شادی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شادی کو ایک خوبصورت احساس قرار دیا ہے۔نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا، وہ میگزین کے آئندہ ماہ

کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔ملالہ یوسف زئی نے انٹرویو میں ان کہی باتوں پر کھل کر گفتگو کی تھی اور انہوں نے شادی سے متعلق بھی کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات (نکاح نامے) پر دستخط کیے جائیں۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ملالہ یوسف زئی کے مذکورہ بیان کے بعد متھیرا نے ان کے بیان کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے شادی اور نکاح کو خوبصورت احساس قرار دیا۔متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں نئی نسل کو شادی اور خصوصی طور نکاح کی ترغٰیب دینی چاہیے، کیوں کہ یہ سنت بھی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ شادی کے لیے کاغذات پر دستخط کرنے کا معاملہ پلاٹ کی خریداری کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ نئی زندگی کا درست انداز میں آغاز اور خوس قسمتی کا راستہ ہے۔متھیرا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ زبردستی شادی کروانا غلط ہے، شادی کے بعد تشدد بھی غلط ہے، کم عمری کی شادی بھی غلط ہے مگر نکاح کرنا خوش قسمتی اور بہت ہی پیارا احساس ہے۔ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی کسی کو اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کرتا ہے تو بہت ہی اچھی بات ہے مگر اس کے لیے نکاح کرنا اس

رشتے کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔ دوسری جانب نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے کہا ہے کہ شادی سے متعلق ان کی بیٹی کے بیان کو انٹرویو کے سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ضیا الدین یوسف زئی نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے جانے والے سوال

کے جواب میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا ان کی بیٹی کے بیان کو غلط پیش کر رہا ہے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملالہ یوسف زئی کے والد سے پوچھا تھا کہ ’کل سے سوشل میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ ان کی بیٹی نے رشتہ ازدواج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنے سے بہتر ہے کہ پارٹنر شپ کی جائے نہ کہ

نکاح‘۔ مفتی شہاب الدین نے ضیا الدین یوسف زئی کو بتایا تھا کہ مذکورہ خبر کے بعد ہم سب شدید اضطراب میں مبتلا ہیں، اس لیے وہ اس کی وضاحت فرمادیں۔مفتی صاحب کے سوال پر نوبیل انعام یافتہ کارکن کے والد نے جواب دیا کہ ’محترم مفتی پوپلزئی صاحب ایسی کوئی بات نہیں، میڈیا اور سوشل میڈیا نے ان کی بیٹی کے انٹرویو کی

اقتباس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اور تبدیل کرکے اپنی تاویلات کے ساتھ شئیر کیا ہے، اور بس‘۔ ضیا الدین یوسف زئی کی جانب سے جواب دیے جانے پر بھی کئی صارفین مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہوں نے ان سمیت ان کی بیٹی پر تنقید کی اور کہا کہ اگر مذکورہ خبر جھوٹ ہے تو تاحال ملالہ یوسف زئی خاموش کیوں ہیں؟۔خیال رہے کہ

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن نے ووگ میگزین کو حال ہی میں انٹرویو دیا تھا، وہ میگزین کے آئندہ ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔ ملالہ یوسف زئی نے انٹرویو میں ان کہی باتوں پر کھل کر گفتگو کی تھی اور انہوں نے شادی سے متعلق بھی کہا تھا کہ اگر کسی شخص کو دوسرے شخص کا ساتھ چاہیے تو اس کے لازمی نہیں ہے کہ شادی کے کاغذات (نکاح نامے) پر دستخط کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…