والد نے مدد کرنے سے نکار کر دیا  شروتی ہاسن بھی مالی مشکلات کا شکار

12  مئی‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی اداکار اور سیاستدان کمل ہاسن کی بیٹی باصلاحیت اداکارہ شروتی ہاسن نے کہا ہے کہ میرے والد یا والدہ میری مدد نہیں کرتے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شروتی ہاسن نے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے بل خود ادا کرتی ہوں، اس معاملے میں والد یا والدہ مدد نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں کہ کام شروع ہونے پر

دوبارہ کام پر جائوں۔شروتی ہاسن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہر کسی کی طرح میں بھی مالی مشکل کا شکار ہوں، یہی وجہ ہے کہ وہ کام جاری رکھتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سیٹ پرکام کے ماحول کے معاملے میں بہت پریکٹیکل ہوں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وبا میں خود کو چھپا کر رکھ نہیں سکتی اور نہ ہی اس کے خاتمے کا انتظار کرسکتی ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ صحت کے خوف میں بالکل درست انداز میں فلم کی عکس بندی مشکل ہے لیکن لاک ڈائون کے بعد کام کی بحالی بہت ضروری ہے۔شروتی ہاسن نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی لیکن بغیر ماسک سیٹ پر جانا ایک بہت ڈرا ئونا اقدام ہے لیکن ہمیں کام پر جانا پڑا کیونکہ سب کی طرح میری بھی مالی مشکلات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جب شوٹنگ کے لیے تیاری مکمل ہوجاتی ہے تو مجھے بھی وہاں جانا پڑتا ہے، یہی پیشہ وارانہ ضرورت ہے کہ معاہدہ پورا کیا جائے۔اداکارہ جو موسیقی کے ہنر سے بھی واقف ہیں، نے زور دے کر کہا کہ ہم مختلف طریقے سے رقم کماتے ہیں لیکن ہمیں اپنے بلوں کی ادائیگی کے لیے کام پر واپس جانا پڑتا ہے۔اداکار کمل ہاسن کی بیٹی شروتی ہاسن خود کو ایک خود مختار خاتون کہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی حدود ہیں، مجھے اپنے اخراجات پورے کرنا پڑتے ہیں، اس معاملے میں والد یا والدہ میری مدد نہیں کرتے-



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…