پشاور(این این آئی) سوشل میڈیا اسٹاردنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ مداحوں کو پسند آگیا۔اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پروڈیوکلپس کے ذریعے وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹارکے چرچے پچھلے عرصے خوب رہے۔اس بار دنا نیر نے عاطف اسلم کے نقش قدم پر
چلتے ہوئے سلام ’مصطفی جان رحمت‘ پڑھا جو سب کو خوب پسند آیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ دنا نیر کی آوازمیں دم ہے اور انہوں نے سلام بے حد اچھا پڑھا۔ ایک صارف نے کہا کہ دنا نیرہرفن مولا ہیں جب کہ دوسرے نے آوازکوجادوئی آوازقراردیا۔