کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مسجد الاقصیٰ حملے پر دْنیا کی خاموشی دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’میں یہ دیکھ کر شدید افسردہ ہوں کہ ا?پ کسی کی عبادت گاہ اور عبادت گزاروں پر کیسے حملہ کرسکتے ہیں؟عاصم اظہر نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اور اس افسوناک واقعے کے
بعد بھی دنیا فلسطین پر اسرائیل کے مسلسل مظالم پر خاموش رہے گی۔گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ PalestiniansLivesMatter کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ فلسطینیوں کی زندگیوں کا معاملہ۔اْنہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگ IsraeliAttackonAlAqsa کا بھی استعال کیا۔عاصم اظہر کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کررہی ہے۔