لاہور( این این آئی)اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہا ہے کہ یہا ں پر سر پھینک کر چلنے والوں کو جینے نہیں دیا جاتا بلکہ کمزور سمجھا جاتا ہے اس لئے سر اٹھا کر چلنا پڑتا ہے ،میں تو کہ چکی ہوں کہ اگرآپ نے اس معاشرے میں رہنا ہے تو سارے کام چھوڑ کر زندگی گزارنے کے گُر سیکھناپڑتے ہیں،اس میں ہر طرح کے لوگوں کی پہچان کرنے کی نظر بھی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے شوبزمیں کام کرتے ہوئے وہ مقام ملا جس کے بارے میں سوچا بھی
نہیں تھا،مجھے شوبز کی دنیا سے ایک نئی شناخت ملی جو جواب تمام عمرمیر ے ساتھ رہے گی ، کچھ لوگ اسے منفی انداز میں لیتے ہیں لیکن مجھے ان سے ذرا بھی پرواہ نہیں،لوگوں کا کیا ہے وہ توباتیں کرتے رہتے ہیں،ہمیںاپنی زندگی جینی چاہیے ،جولوگ آپ کے ساتھ مخلص ہیں خیال رہنا چاہیے وہ کسی وجہ سے آپ سے دورنہ ہوںکیونکہ یہی لوگ آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں۔متیرا نے کہا کہ ہر انسان کی نجی زندگی ہوتی ہے لیکن لوگ بے جا مداخلت سے گریز نہیں کرتے ۔