دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف یوٹیوبر و اداکار راہول وہرا نے دوران علاج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی ٹریٹمنٹ اچھا مل جاتا تو میں بھی بچ جاتا، تمہارا راہول وہرا، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول وہرا میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی
جس کے بعد وہ دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے، راہول وہرا کو طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر ایک اور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ کورونا کے ہاتھ زندگی ہار گئے، نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد انیس لاکھ جبکہ ان کی ویڈیوز سو ملین ویویوز حاصل کرتی تھیں۔