ممبئی ( آن لائن )بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے مائوںں کے عالمی دن کے موقع پر تیمور کے ساتھ چھوٹے بیٹے کی بھی تصویر شیئر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے چھوٹے بیٹے کو میڈیا کی نظروں سے
چھپا کر رکھاہے اور اب تک اس کی بھر پور چہرے کی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے جس کیلئے میڈیا نمائندے کافی عرصہ سے انتظار میں ہیں جبکہ جوڑی کے مداح بھی اکثر یہ مطالبہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔لیکن اب اداکارہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی تصویر اپنے بڑے بیٹے تیمور کے ساتھ بنا کر شیئر کی ہے جس میں کافی حد تک اس ننھے سے نواب کا چہرہ دکھائی دے رہاہے جسے تیمور نے اپنی جھولی میں اٹھا رکھ ا ہے ، اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ محبت بھرا عنوان بھی درج کیاجس میں ان کا کہناتھا کہ آنے والے بہتر کل کے لیے یہ دونوں مجھے امید دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے دنیا کی تمام مائوں کو ان کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔