منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کے بعد اب بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں انٹری کرنے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی چینل کی جانب سے پاکستان کی نامور اداکارہ کے ہمراہ سیریز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت

ماہرہ خان بھارتی تھیٹر ڈرامے ’یار جولاہے‘ میں نظر آئیں گی ۔یار جولاہے 12 قسطوں پر مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز ہے جس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پہلی قسط میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی گڑیا پڑھیں گی۔یار جولا ہے میں پاکستان اور بھارت کے معروف شاعروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان میں گلزار، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، منشی پریم چند وغیرہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان بھارت میں آخری مرتبہ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں نظر آئیں تھیں جس میں ان کی ادکاری کے جوہر اور حسین اداوں کو بہت پسند کیا گیا تھا۔دوسری جانب گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوزک ایلبم ‘میں تیرا’ کے دوسرے اور اہم ترین رومانوی گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔اذان سمیع خان نے ‘میں تیرا’ ایلبم کے پہلے گانے کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈ بنائے تھے۔اور اب انہوں نے مذکورہ ایلبم کے دوسرے اور اہم ترین رومانوی گانے ‘تو’ کا ٹیزر جاری کردیا، جس میں ان کے ساتھ سپر اسٹار ماہرہ خان رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ماہرہ خان کو مینشن کیا اور لکھا کہ ‘میری ہوجا بس تو’۔گلوکار نے بتایا کہ گانے کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور ٹیزر میں انہیں اور ماہرہ خان کو دکھایا گیا ہے، تاہم مختصر ٹیزر میں گانے کے زیادہ تر بول بھی نہیں دھائے گئے۔’میری ہوجا بس تو’ کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہیں جب کہ اس گانے میں بھی اذان سمیع خان سمیت دیگر موسیقاروں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔اذان سمیع خان کے مذکورہ ایلبم ‘میں تیرا’ میں مجموعی طور پر 8 گانے شامل ہیں اور انہوں نے ایلبم کا پہلا گانا فروری 2021 میں جاری کیا تھا اور اب جلد ہی دوسرے گانے کو ریلیز کردیا جائے گا۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ موسیقار ایلبم کے باقی تمام گانے ایک ساتھ ریلیز کریں گے، تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ باقی تمام گانے ترتیب وار ریلیز کریں گے۔اذان سمیع کی ایلبم میں ‘ماہیا’، ‘ڈھولنا’، ‘جادوگری’، ‘عاشقی’، ‘اک لمحہ’، ‘میرے سجنا رے’ اور دیگر شامل ہیں۔اذان سمیع کے اس میوزک ایلبم میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…