منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پاکستان کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ کو بخار ہوا تھا جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا، حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن

وہ جانبر نہ ہو سکیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں قریبی عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ‎۔۔دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ طلعت صدیقی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی۔فریحہ پرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اداکارہ طلعت صدیقی کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جو ان کے مخلتف کرداروں کی ہیں۔گلوکارہ نے مداحوں کو اس بری خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری خالہ اور اداکارہ طلعت صِدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی طلعت صدیقی صاحبہ کی مغفرت فرمائے۔واضح رہے کہ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں دل نشین، حیدر سلطان اور کالیا شامل ہیں۔طلعت صدیقی نے ناصرف فلم نگری بلکہ وہ ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی کام کیا ان کی صاحبزادی عارفہ صدیقی بھی اداکارہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…