جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی سینئر اداکارہ انتقال کرگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں،اداکارہ طلعت صدیقی پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ اور اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ تھیں۔ فریحہ پرویز نے سوشل میڈیا پر طلعت صدیقی کے انتقال کی

افسوسناک خبر شیئر کی اور کہا کہ میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔اداکارہ طلعت صدیقی پاکستانی فلموں کے سنہرے دور کی ایک ناقابل فراموش اداکارہ تھیں جو اپنی پروقار شخصیت، دھیمے لہجے اور مخصوص آواز کے لیے الگ پہچان رکھتی تھیں۔ طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ”ہمیں بھی جینے دو”(1963) تھی جس میں بطور گلوکارہ متعارف ہوئیں۔ جب کہ بطور اداکارہ پہلی فلم ”میخانہ”(1964) تھی۔ طلعت صدیقی نے 70 کے قریب فلموں میں کام کیا لیکن کسی فلم میں وہ روایتی ہیروئن کے طور پر نظر نہیں آئیں۔طلعت صدیقی کی دو بیٹیاں تھیں جن میں ناہید صدیقی، ایک نامور کتھک ڈانسر اور ضیائ محی الدین کی بیوی جب کہ دوسری بیٹی عارفہ صدیقی، بطور گلوکارہ اور اداکارہ ٹی وی سے فلم تک آئیں لیکن کامیاب نہیں ہوئیں۔ انہوں نے موسیقار نذر حسین سے شادی کی تھی۔ اداکارہ طلعت صدیقی کی ایک بہن ریحانہ صدیقی بھی کئی فلموں میں معاون اداکارہ کے طو پر نظر آچکی ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…