جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مختصر پاکستانی فلم نے تین عالمی ایوارڈز جیت لئے

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) انتہائی کم بجٹ پر پاکستانی طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم دریا کے اس پار نے امریکا میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین بڑے ایوارڈز جیت لئے۔لاہور اانجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر دورانئے کی فلم دریا کے اس پار کا ٹریلر رواں برس جنوری میں جاری کیا

گیا تھا اور مذکورہ فلم کو متعدد عالمی فیسٹیول میں بھجوایا گیا تھا۔دریا کے اس پار کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک سٹی میں ہر سال ہونے والے عالمی فیسٹیول میں 6 نامزدگیاں ملی تھیں، جس میں سے فلم نے تین ایوارڈز حاصل کیے۔نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (این وائے سی آئی ایف ایف) کی ویب سائٹ کے مطابق دریا کے اس پار نے بہترین ڈائریکٹر، بہترین مرکزی اداکارہ اور بہترین خیال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔اسی حوالے سے دریا کے اس پار کے اوریجنل گانے کو تیاری میں کردار ادا کرنے والے موسیقار و آڈیو انجینئر مبین زاہد نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کم بجٹ میں سابق طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختصر فلم نے تین ایوارڈز جیت لیے۔دریا کے اس پار کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خاندان اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکی کی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔مبین زاہد نے اپنی پوسٹ میں فلم کے حوالے سے بتایا کہ یونیورسٹی کے سابق طلبہ نے زمانہ طالب علمی میں ہی فلم بنانے کا سوچا تھا مگر اس وقت بجٹ اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا خواب پورا نہ ہوسکا لیکن پھر 2019 میں سابق طالب علم پروڈیوسر شعیب سلطان نے فلم بنانے کا منصوبہ پیش کیا، جس پر ان کے سابق ساتھیوں نے ان کے ساتھ کام کیا۔انہوں نے مختصر فلم کی جانب سے تین عالمی ایوارڈز جیتنے کو نہ صرف ملک و قوم بلکہ فلم کی ٹیم کی کامیابی قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…