جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک مرتبہ میت پر رونے اور بین کرنے کیلئے 5 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی تھی‘چنکی پانڈے کا حیران کن انکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)شوبز شخصیات کو شادیوں اور  دیگر تقریبات میں  مدعو کرنا معمول کی بات ہے جس کے لیے انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے تاہم بالی وڈ اداکار  چنکی پانڈے کو  ایک مرتبہ میت پر رونے اور بین کرنے کے لیے 5 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ 2009 میں انہیں ایک بزنس مین کے انتقال پر اس کے گھر والوں نے رابطہ کیا۔

چنکی کے مطابق وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں اور تھوڑا رونا دھونا بھی کروں، کیونکہ وہ میری شرکت سے اپنے قرض داروں کو یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ  انہوں نے کسی فلم میں سرمایہ لگا رکھا ہے جس کی ریلیز کے بعد وہ تمام قرض لوٹا دیں گے۔اداکار نے بتایا کہ میں نے تو فوراً اس پیشکش سے انکار کردیا تاہم پھر فیملی کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آگیا اور میں نے ایک اور اداکار کو وہاں  بھیج دیا، تاہم چنکی پانڈے نے اس اداکار کا نام نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر مجھے  اس اداکار کا نام بتانے کی اجازت نہیں، وہ شخص میرے بجائے بڑی آسانی سے چلا گیا تھا، آخر ایک جگہ بت بن کرکھڑے ہونے کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم کم نہیں ہوتی۔چنکی پانڈے نے 5 لاکھ میں سے کمیشن لینے سے  متعلق انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے میں  آخری رسومات میں نہیں بلکہ فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…