ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ انصاری نے بہن کی وفات کے بعد جذباتی پیغام جاری کر دیا

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن سنبل شاہد گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملی تھیں۔ آج بشریٰ انصاری نے اپنی مرحومہ بہن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں بشریٰ انصاری نے اپنی اور تینوں بہنوں کی

والدہ کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی۔تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں کیا معلوم تھا کہ جنوری 2021 میں ہم تمہاری آخری سالگرہ منائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ترین اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ ‘ سنبل شاہد ‘ کورونا کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنبل شاہد گزشتہ ماہ سے کورونا وائرس کے باعث لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انہیں گزشتہ ماہ 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جو کہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔ سنبل شاہد نے معروف ترین ڈرامے ” تاکے کی آئی گی بارات ” میں تاکے کی والدہ کا کردار نبھایا تھا اور اپنی اداکاری سے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کروایا جبکہ اس کے علاوہ ان کے نام کے ساتھ ملکہ عالیہ اور عشقہ وے جیسے مقبول ڈرامے بھی جڑے ہوئے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بشریٰ انصاری کی والدہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…