منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک اور سینئر بھارتی اداکارہ کورونا سے چل بسیں

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں بیقابو کورونا وائرس نے بالی ووڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ایک اور سینئر اداکارہ سری پراڑہ کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سری پراڑہ حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی تھیں

جس کے بعد اْن کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ اداکارہ کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید خراب ہوتی گئی جس کے بعد وہ دو روز قبل اس دْنیا سے کوچ کرگئیں۔بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سری پراڑہ کی موت کی تصدیق ’سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس‘ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری امت بہل نے کی۔اْنہوں نے کہا کہ اداکارہ سری پراڑہ کی موت بالی ووڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ سری پراڑہ نے ہندی اور ساؤتھ سینما میں ناقابلِ یقین کام کیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہم اْن کو کھو چکے ہیں۔واضح رہے کہ سری پراڑہ نے ہندی اور بھوجپوری انڈسٹری کے بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے گووندا، دھرمیندر، ونود کھنہ، گلشن گروور اور دیگر کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ انہوں نے روی کشن کے ساتھ ہٹ بھوجپوری فلم ’ہم تو ہو گئے نی توہر‘ میں بھی کام کیا تھا۔دوسری جانب بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پر بیڈز کی کمی کا سامنا ہے جبکہ چنئی کے اسپتال میں ایمبولینس کے اندر ہی کورونا مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…