اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

خواجہ سرائوں کے شادی بارے بیان پر مفتی عبد القوی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مقامی عدالت نے خواجہ سرائوں کے شادی بارے بیان دینے کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 26مئی تک ملتوی کرتے ہوئے مفتی عبد القوی کو طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن مسعود وڑائچ نے درخواست پر سماعت کی۔ایس پی سٹی نے اندراج مقدمہ کہ درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔ایس پی سٹی نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اسے علما ء کے بورڈ کو رائے کے لئے بھیجا جائے گا، ایس پی سٹی ایس پی سٹی نے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے

ہوئے مفتی عبد القوی کو طلب کر لیا۔حافظ مشتاق احمد نعیمی ایڈووکیٹ نے مفتی عبدالقوی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی عبد القوی نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مرد خواجہ سرا ء شادی کر سکتے ہیں، مفتی عبد القوی کا بیان غیر فطری اور خلاف مذہب ہے، مفتی عبد القوی کا بیان بے گناہ اور راہ روی کا راستہ کھولتے کے مترادف ہے۔ شادی عیاشی کیلئے نہیں ہوتی اولاد پیدا کرنے کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ سرا ء میں اولاد پیدا کرنے اور مخلوق خدا میں اضافہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…