اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

میرے سوتیلے باپ نے تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کی معروف اداکارہ ایشل فیاض کا حیران کن انکشاف

datetime 6  مئی‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) اداکارہ ایشل فیاض نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے سوتیلے باپ نہیں انہیں تین سے چار مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میری عمر تین سال تھی تو والد فوت ہو گئے تھے جس کے بعد میرے امی نے دوسری شادی کر لی۔ جب تھوڑی سی بڑی ہوئی

تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی ایسا تین بار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب چوتھی بار میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہت کو بتایا اور پھر ہم دونوں نے پوری بات امی کو بتا دی، اس واقعے کے بعد امی اور میرے سوتیلے باپ میں طلاق ہو گئی۔ اداکارہ ایشل فیاض نے معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر سے گزشتہ برس شادی کی افواہوں پر ایک مرتبہ پھر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلنے کے بعد انہیں کام ملنا مشکل ہوگیا تھا اور انہیں کہا جاتا تھا کہ وہ ڈراما ساز کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام نہیں کیا جا سکتا۔ایشل فیاض اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی کی افواہیں جنوری 2020 میں پھیلی تھیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔دونوں کی شادی کی افواہیں اس وقت پھیلیں جب 2019 کے آخر میں خلیل الرحمٰن کی فلم کاف کنگنا میں ایشل فیاض ایکشن میں دکھائی دیں۔شادی کی افواہوں کے بعد خلیل الرحمٰن قمر، ان کی پہلہ اہلیہ اور خود ایشل فیاض نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ایشل فیاض اور خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا پوسٹس اور مختلف انٹرویوز میں شادی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے درمیان صرف ہدایت کار اور اداکار جیسا تعلق ہے۔شادی کی افواہوں کے ایک سال بعد اب دوبارہ بھی ایشل فیاض نے مذکورہ معاملے پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ افواہوں سے جہاں ان کی ذاتی زندگی متاثر ہوئی، وہیں انہیں پروفیشل زندگی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…