کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کی زندگی کیلئے دْعاؤں کی اپیل کردی۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اْن کے ہمراہ صف اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف فلمساز و ہدایتکار عاصم رضا موجود ہیں۔بشریٰ انصاری نے کیپشن میں لکھا کہ
’یہ ابھی کچھ دن پہلے کی ہی تصویر ہے۔‘اداکارہ نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن میری بہن کی وجہ سے ہمارے لئے شدید تکلیف دہ رہیں گے۔‘اْنہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! میری بہن سنبل کی زندگی کیلئے دْعا کریں‘۔