کراچی(این این آئی) ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آوازمیں بھر دو جھولی وائرل ہوگئی۔ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز میں بھر دو جھولی میری یا محمد ۖ خوب وائرل ہوگئی ہے۔مداحوں نے کہا کہ
آواز سن کرایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔واضح رہے کہ 22 جون کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔