منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

وقار ذکا نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدف بنالیا

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا حالیہ دنوں میں پاکستانی طالبعلموں کے امتحانات کی منسوخی کے لیے آواز بلند کرتے نظر آئے ہیں۔وقار ذکا کی جانب سے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہدف بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبانی حملے کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر پہلے ہی جبران ناصر کو بلاک کرچکے ہیں اور لگتا ہے کہ وقار ذکا اس فہرست میں اگلے نمبر پر

ہوں گے۔اپریل کے شروع میں امتحانات جاری رکھنے کے فیصلے پر وقار ذکا نے شفقت محمود کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کو اس فیصلے پر افسوس ہوگا۔مگر اب وقار ذکا نے وفاقی وزیر کو ایک پھل کے نام سے پکارتے ہوئے کہا ‘میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو افسوس کرنا ہوگا، اب طالبعلم آپ کو مستعفیٰ ہونے پر مجبور کریں گے۔شفت محمود کو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرکیمبرج سسٹم امتحانات کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ طالبعلموں کی بدزبانی کا ہدف بنے تھے۔فنکاروں کی جانب سے انہیں سمجھایا بھی گیا تھا کہ عدم احترام اور بدزبانی کو روکا جائے مگر ایسا ہوا نہیں کیونکہ بچوں کے ساتھ باشعور بالغ افراد بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں۔چونکہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے ساتھ اس طرح کی حمایت کا اظہار بہت کم افراد نے کیا تو بیشتر طالبعلموں نے وقار ذکا کے ردعمل کا خیرمقدم کیا۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وقار ذکا نے اپنے نوجوان مداحوں کے لیے آواز اٹھائی ہو، وقار ذکا نے اس سے قبل وزارت تعلیم کی جانب سے طلبہ کے امتحانات سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا تھا۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جب یہ ممالک کیمبرج امتحانات کی اجازت نہیں دے رہے تو شفقت محمود ایسا کیوں نہیں کررہے، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ طلبہ احتجاج کریں؟‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…