اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

جا تجھے معا ف کیا،میرا فون چھیننے والے ڈکیتی کے بعد اداکارہ حرامانی کا ردعمل آگیا

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ حرامانی کو ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کی جانب سے گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیوز مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی ان کے گھ

ر کے باہر آکر رکتی ہے ، جس کے بعد اداکارہ کا بڑا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور گھر کی بیل بجاتا ہے۔بعد ازاں اداکارہ کا دوسرا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے اور عین اسی لمحے پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو اداکارہ کی گاڑی کے پاس آکر ان سے گن پوائنٹ پر موبائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں بعد ازاں ویڈیو میں اداکارہ کو بھی گاڑی سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتاہے۔اداکارہ کی لٹنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہو گئی ہیں جس پر صارفین بھی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب اداکارہ نے بھی بعد ازاں اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مقبول ڈرامے کے گانے پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ جا تجھے معاف کیا، میرا فون چھیننے والے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…