منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جتنا بھی مصروف ہوجائیں بابا کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کا جذباتی پیغام

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔حورین صابری نے اپنے والد کی برسی

پر انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ان کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں۔امجد صابری کی بیٹی نے ان نایاب تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گزر گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔امجد صابری کی بیٹی نے اپنا ٹک ٹاک اکائونٹ پرائیوٹ کردیا۔حورین صابری نے لکھا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔اس جذباتی پوسٹ پر امجد صابری کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…