جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں کورونا نے تباہی مچادی، اکشے کمار کا ایک کروڑ امداد دینے کا اعلان

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن )بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بھارت میں پھیلی عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد پیش کر دی۔ اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتھم گھمبیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔گوتھم گھمبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کا شکریہ بھی اداکیا۔سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں اکشے کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گوتھم گھمبیر فاؤنڈیشن کو ضرورت مندوں کی غذا،

ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔ اکشے کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اداکار کے ایک مداح نے کمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اکشے کو انڈیا کا سپر اسٹار کہا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز اور اموات کی بڑھتی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بالی وڈ کی مشہور شخصیات اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…