جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ حرا مانی کو اپنے بیٹے کے لئے ’’بہو ‘‘ مل گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے کے لئے بہو ڈھونڈ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق 4 سالہ بلاگر مرج پیلمبی نے گزشتہ دنوں حرا مانی کا انداز کاپی کیا تھا اور اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی تھی جس پر اداکارہ نے لکھا ابراہیم کی دلہن اور میری بہو بن جاؤ۔نجی ٹی وی بول کے مطابق اس حوالے سے اداکارہ حرامانی نے

اپنی اسٹوری پر بھی لکھا کہ بس ابراہیم بڑا ہوجائے تو رشتہ مانگنے آؤں گی۔خیال رہے کہ البانیہ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بلاگر مرج پیلمبی انسٹاگرام پر مشہور شخصیات کے انداز کاپی کرنے کے باعث خاصی مشہور ہیں۔واضح رہے کہ اداکار، میزبان و پروڈیوسر مانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں خواتین کے لباس سے مسئلہ رہا ہے اور وہ اہلیہ اداکارہ حرا کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز ایک ساتھ کیے ہیں۔اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔گزشتہ ماہ دونوں میاں و بیوی ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے شادی، ذاتی زندگی، شوبز اور کیریئر میں اتار چڑھائو پر بات کی۔مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی (ار جے) تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کریں۔اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے اور نظر اتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں رکھتے لیکن بعض مرد اور اداکار تو لڑکیوں سے زیادہ ٹی وی اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…