اسلام آباد( این این آئی)عینک والا جن کی کاسٹ نے ابتر صورتحال کے باعث وزیراعظم سے مدد کی درخواست کر دی ،۔یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں ماضی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان عینک والا جن میں کام کرنے والے اداکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یاسر حسین نے بتایا کہ عینک والا جن میں کام کرنے والے اداکار بہت زیادہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔یہ پوسٹ اس وقت کی گئی ہے جب مختلف اداکاروں کی جانب سے ان کے کام کی
رائلٹی کے حصول کے لیے ایک ملک گیر مہم چلائی جارہی ہے۔یاسر حسین نے بتایا کہ عینک والا جن کی کاسٹ کو ڈرامے کے اختتام کے بعد مزید کام نہیں ملا۔یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کیا آپ جانتے ہیں کہ عینک والا جن کی کاسٹ کو دوبارہ کاسٹ نہیں یا گیا، ان میں سے آدھے لوگ بھوک سے مرگئے اور باقی افراد میں سے کچھ امداد پر زندہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان ان فنکاروں نے ہسپتال سے پارٹی بنانے تک آپ کا ساتھ دیا، ان کی حالت پر رحم کریں۔