ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی ٹھیک ہوتا ہے، اپنی طلاق بارے شائستہ لودھی کھل کر بول پڑیں

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے پہلے شوہر وقار سے طلاق کے حوالے سے کہا کہ کبھی حالات ایسے ہو جاتے ہیں کہ علیحدہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔ایک پروگرام میں شائستہ لودھی نے اپنے پہلے شوہر وقار سے علیحدگی اور ان کی وفات سے متعلق گفتگو کی۔

وقار سے طلاق سے متعلق سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ میں وقار سے اپنی طلاق کے معاملے کو ایک مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، ہماری 12 سالہ خوبصورت ازدواجی زندگی نے ہمیں خوبصورت بچے دیئے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ طلاق کے معاملے میں ایک شخص ہی برا ہوتا ہے، بعض اوقات ایسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے کہ چیزیں اچھی نہیں جا رہی ہوتی اور راستے جدا کرنا ہی بہتر ہوتا ہے، ہمارے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔شائستہ لودھی نے کہا کہ طلاق کے وقت میں نے اپنے رشتے سے متعلق بہت کچھ بولا جو غلط تھا، شائد اس وقت ہمارے معاملات ٹھیک ہو جاتے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے خاموش رہنا چاہیے تھا، اب مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے۔اپنے سابق شوہر وقار کی وفات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہم دونوں نے شادیاں کر لیں، بعدازاں وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے اپنی سابق ساس کے ساتھ اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بچے اپنے دادا دادی کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں، میری تین مائیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…