کراچی (این این آئی) بھارت میں کورونا کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مدد کی پیشکش نے معروف شخصیات کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔معروف ٹی وی میزبان فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے اصل حقدار تھے۔انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کی مدد کیلئے مودی کو لکھے گئے خط کو شیئر کیا۔ فرح سعدیہ
نے کہا کہ ایدھی صاحب کہا کرتے تھے میرا مذہب انسانیت ہے، اور اس بات پر مذہبی حلقے اْن پر تنقید کرتے تھے۔انہوں نے ایدھی صاحب کے انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے ساتھ انٹرویو میں اْنہوں نے واضح بیان کیا تھا کہ وہ صرف انسان بچاتے ہیں اْنہیں اْس کے مذہب صوبے ، زبان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘فرح سعدیہ نے کہا کہ ’وہ نوبل انعام کے حقدار تھے اللہ مغفرت فرمائے‘۔