جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نور بخاری کا بھارتیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ‎

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ +این این آئی)پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری جس نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی، اداکارہ نے بھارتیوں کو سورہ الرحمان کی تلاوت سننے کا مشورہ دے دیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر بھارتیوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں، آپ روزانہ دن میں

تین بار سورہ الرحمان کی تلاوت سنیں، انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کسی شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تو اسے لازمی سورہ الرحمان کی تلاوت سنائیں، اداکارہ نے آخر میں سب کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے خطرناک اضافے کے بعد ایک ہندوستانی پولیس افسر نے مسلمانوں سے نماز تراویح میں کورونا کے خاتمے کیلئے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ سے دعا کریں کہ اس ملک اور دنیا سے کورونا کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا سے پوری دنیا میں قہرام مچا ہوا ہے۔ بھارت کورونا کی دوسری لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ کوئی ایسا شہر نہیں ہے، جو کورونا سے بچا ہو۔ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کورونا کی روک تھام کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، لیکن مریضوں کے اعداد و شمار کم ہونے کے نام نہیں لے رہے ہیں۔اگر کورونا کو شکست دینا ہے، اس جنگ کو جیتنا ہے، توسب سے پہلے تو لوگوں کو کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ بار بارپولیس گائیڈ لائنس پر عمل پیرا ہونے کے لئے عوام سے سختی کے ساتھ پیش آرہی ہے تو بعض اوقات وہ اپنے مختلف انداز سے لو گوں کادل جیت رہی ہے۔کلیان شہر کے پولیس اہلکار انیل جاتک نے لاؤڈ

سپیکر کے ذریعے ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں مخلصانہ انداز میں مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں نماز تراویح ادا کی جاتی اور نماز کے بعد جو دعا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں اتنا اثر ہوتا ہے کہ ہر مشکل دورہوجاتی ہے۔ تمام مسلمان بھائیوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور اللہ سے دعا کریں کہ اس ملک اور دنیا سے کورونا کا ہمیشہ کیلئیخاتمہ ہوجائے۔

پولیس اہلکار نے اپیل کی کہ عید کی نماز گھر میں ادا کریں۔ پورے جوش اور ولولے کے ساتھ عید منائیں۔ کورونا سے بچنے کا واحد علاج ہے کہ بغیر کسی ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ہاتھ دھوئیں اور ماسک لگائیں۔ جن کو لگتا ہے کہ کورونا کوئی بیماری نہیں ہے تو انہیں گمراہ کیا جا رہا ہے۔بھارتی پولیس اپیل کی کہ کورونا سنگین اور جان لیوا بیماری ہے اور بہت سارے لوگ بیماری کی زد میں آکر چل بسے ہیں، افواہوں پر دھیان نہ دیں، اپنے خاندان کو دیکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…