جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں ‘ کی تھی، ابھیشک کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 22  اپریل‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے ولد و لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں ‘ کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے والد کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی کیوں کہ اس وقت وہ

مالی تنگی کا شکار تھے، فلموں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تھا۔ابھیشیک بچن نے یہ بھی بتایا کہ تعلیم چھوڑ کر والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے لگا لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک روز والد نے مجھے بٹھا کر بتایا کہ اْن کجی نا تو فلمیں چل رہی ہیں اور نہ ہی ان کا کاروبار۔ اگلی صبح وہ یش راج کے پاس چلے گئے تھے۔والد نے یش چوپڑا کو بتایا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور نہ کوئی کام دے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ مالی تنگی کا شکار ہیں۔ لہذا مجھے فلم میں کام دیا جائے۔ پھر یہ ہوا کہ کچھ عرصے بعد والد کو فلم محبتیں کی آفر ہوئی جوکہ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب رہی۔ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ والد اس عمر میں بھی انڈسٹری کی سب سے مقبول ترین اداکار ہیں جوکہ کبھی نہ تھمنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ کئی متعدد فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن وہ بہت جلد فلم چہرے اور گڈ بائے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔  ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے ولد و لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں ‘ کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے والد کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی کیوں کہ اس وقت وہ مالی تنگی کا شکار تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…