اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

4 سال تک گھر میں قید رہی، کومل رضوی نے شوہر کے ظلم بارے نئے انکشافات کر دیے

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ اور بزنس وومن کومل رضوی نے اپنی ناکام شادی اور شوہر کے ظلم کے بارے میں کہا ہے کہ وہ 4 سال تک گھر میں قید رہی تھیں۔ایک انٹرویو میں کومل رضوی نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد اومان چلی گئی تھیں اور وہاں ان کا شوہر نہ صرف ان پر ظلم کرتا تھا بلکہ مارپٹائی بھی کرتا تھا۔کومل رضوی نے بتایا کہ ان کا شوہر ذہنی طور پر

بیمار تھا اور انہیں پیسے بھی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ بھوکے پیٹ بھی سوئیں۔ کومل نے کہا میں شادی کے بعد اومان گئی میرے شوہر مجھے وہاں ورکنگ ویزا نہیں دیتے تھے ڈرائیونگ لائسنس نہیں دیتے تھے میں گھر میں قید تھی چار سال۔گلوکارہ کومل رضوی نے بتایا میں اپنا خرچ پورا کرنے کے لیے ٹیوشنز پڑھاتی تھی کیونکہ مجھے اور کوئی کام نہیں آتا تھا اور پھر میں نے کھانا پکانا سیکھا اور اسٹورز میں جاکر فروخت کرنا شروع کردیا۔کومل نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا اس نے مجھ پر کوک پھینکی اور مجھے دھکا دیا جس کی وجہ سے میرا چہرہ زخمی ہوگیا۔ اور یہیں سے میرے والدین کو شک ہونا شروع ہوگیا کہ میری شادی ٹھیک نہیں چل رہی۔کومل رضوی نے بتایا کہ میرے والد اومان آئے اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ پاکستان لے کر آگئے جب کہ میں اپنے شوہر سے اتنی خوفزدہ تھی کہ واپس نہیں آنا چاہتی تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ وہ مجھے جان سے ماردے گا۔کومل نے کہا اگر لڑکی کے والدین اسے سپورٹ کریں تو وہ ہر مشکل سے گزر جاتی ہے میرے والدین اور بھائی میری سپورٹ تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لڑکیوں کو کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پڑھی لکھی ہیں یا نہیں لیکن آپ ہنر ضرور سیکھیں کیونکہ پڑھنے سے زیادہ ضروری ہے کہ لڑکی کے ہاتھ میں کوئی ہنر ہو کیونکہ اگر آپ کے ہاتھ میں ہنر ہوگا تو آپ مشکل حالاتوں میں اپنی مدد خود بھی کرسکتی ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…