اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایسا وقت بھی آیا جب گھر کے باہر پیسے واپس مانگنے والوں کی قطاریں تھیں،بابر علی کا انکشاف  

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکاربابر علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آچکا ہے کہ جب ان کے گھر کے باہر پیسے واپس لینے کیلئے آنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ایک انٹرویو میں بابر علی نے بتایا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں بطور ہیرو 80 فلمیں کیا کرتا تھا لیکن پھر مجھے راتوں رات ولن کے لیے کاسٹ کیا جانے لگا۔

اداکار نے بتایا ایک رات ایسی آئی جب میرے  60 ، 70 فلمیں ایک ساتھ ہاتھ سے نکل گئیں اور یہ اس وقت ہوا جب کراچی میں گڈانی پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاز میں حادثہ ہوا اور میں 110 فٹ سے نیچے گرگیا، میرے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور جب مجھے ہوش آیا تو مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ میں 6 مہینے کے لیے اب بیڈ سے بھی نہیں اٹھ سکتا۔ اداکار کے مطابق پھر جو لوگ مجھے فلموں کیلئے سر آنکھوں بٹھارہے تھے میرے گھر کے باہر پیسے لینے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے تاہم مجھے ایک بات یاد تھی میرے والد صاحب کہا کرتے تھے اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا۔بابر علی نے کہا کہ اور پھر ایسا ہی ہوا ، پاؤں میں پلسٹر کا چوتھا روز تھا اور مجھے سید نور کی فلم ‘مہندی والے ہاتھ’ اور خلیل الرحمان صاحب کی فلم گھر کب آؤ گے کے لیے کال آگئی۔ انھوں نے مجھے اپنی فلموں کے لیے ولن کے کردار کی آفر کی ، اگرچہ اس کردار کو قبول کرنا میرے لیے مشکل تھا کیوں کہ میں انہی اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کرچکا تھا لیکن پھر بھی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور دعا کی مجھے اس مرحلے پر بھی کامیابی اور عزت عطا فرما۔بابر علی نے بتایا کہ انہوں نے بطور ولن اتنا معاوضہ لیا جتنا وہ کبھی ہیرو ہوتے ہوئے نہیں لیتے تھے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…