جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بطورِ آرٹسٹ میرا کوئی گھراور ٹھکانہ نہیں، صبا قمرکی حیرت انگیز باتیں

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ِکراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف و ہر دل عزیز اداکارہ اورماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اْن کا کوئی گھر نہیں ہے۔صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان کے دوست ملک تْرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔تصویروں میں اداکارہ نے مغربی

طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ ہر بار کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’مجھے بس چلتے جانا ہے اور چلتے جانا ہے۔صبا قمر کی اس پوسٹ کو اْن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور اب ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لائکس اس پوسٹ پر آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو ’چنگاریاں‘ جاری ہوئی تھی جس میں مصطفیٰ زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔صبا قمر کی اس میوزک ویڈیو نے نہایت کم وقت میں یوٹیوب پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اْن کا کوئی گھر نہیں ہے۔صبا قمر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ پاکستان کے دوست ملک تْرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ ہر بار کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…