منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عمران عباس ترکی کے سفیر برائے خیرسگالی مقرر 

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے مقبول اداکار  عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ۔گزشتہ روز مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر

خوشی کا اظہار کیا گیا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اور  اس کی وزارت مذہبی امور ‘دیانت’ نے خیر سگالی کے سفیر  کے اعزاز سے نوازا ہے۔عمران عباس کے مطابق انھوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور  زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور اداکار کی جانب سے ترکی کے دورے کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…