اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد’’میرا اللہ اک قرآن ہے اک‘‘ریلیز کردی گئی

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڈیاں خاص(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد’’میرااللہ اک قرآن ہے اک‘‘ ریلیز کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس خصوصی حمد کو گذشتہ روز ایس ایم گولڈ کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے۔اس حمد کی شاعری نامورشاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن سحرصادق کی ہے

جبکہ اس کے ریکارڈسٹ وسیم صادق ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے بتایاکہ ان کی یہ حمد ماہ رمضان کے لیئے خصوصی طورپر ریکارڈ کی گئی ہے جسے پاکستان کے نامور شاعر ایس ایم صادق نے لکھا ہے ایک سوال کے جواب میں عارف لوہار نے بتایا کہ وہ ایس ایم صادق کے لکھے ہوئے بہت سارے گیت ،حمد اور نعت ریکارڈ کرواچکے ہیں اور ہر دفعہ انہیں بہت سرور آیامگر یہ حمد ان کی سب سے بہترین ہے۔عارف لوہار کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی اس نئی حمد کو بہت زیادہ پسندکررہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔عارف لوہار نے مذید کہاکہ یہ ماہ رمضان بھی کرونا میں آیاہے لوگ پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ اس مقذی وباء کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی بھی فکر ہے اس لیئے ہم سب کو اس ماہ رمضان میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنا ہوگا تاکہ یہ وباء ہم پر سے جلدی اٹھالی جائے اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہوگاکیونکہ اس موذی وباء نے لوگوں سے ان کا روزگار بھی چھیناہواہے اس لیئے ماہ مقدس کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی نیکیوں کو بھی بڑھانا ہو گا اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیئے آگے بڑھناہوگا تاکہ کوئی اس وباء کے دنوں میں روزے رکھنے سے محروم نہ رہ جائے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…